اسرائیلی میں ہزاروں افرادکااحتجاج؛ نیتن یاہو سےمستعفی ہونےکامطالبہ

0
291
اسرائیلی میں ہزاروں افرادکااحتجاج؛ نیتن یاہو سےمستعفی ہونےکامطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں شہری وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر جاری بمباری کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اپنے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کو اپنے ملک میں شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا ہے۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کی سڑکیں اور گلیاں آج مظاہرین سے بھر گئیں۔ جنہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہروں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو دبانے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مظاہرے کے مقررین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 200 سے زائد اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کو رہا کرنے میں ناکامی پر تنقید کی اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے اہل خانہ اور دوست شامل تھے، جنہوں نے حکومت سے اپنے پیاروں کی کسی بھی قیمت پر محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply