دو غیر ملکی ڈاکو ارتکاب جرم کے بعدگرفتار

0
257
دو غیر ملکی ڈاکو ارتکاب جرم کے بعدگرفتار

 

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے والے دو غیر ملکی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ایف ایٹ میں دو غیر ملکی ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی، اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مارگلہ اور ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیموں نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ دونوں ڈاکوؤں کو جنگل سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے بروقت جواب دینے پر پولیس ٹیموں کی تعریف کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو افغان شہری تھے۔

Leave a reply