حماس اسرائیل کی جنگ شدت اختیارکرگئی
ہاٹ لائن نیوز: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شدید ہے اور غزہ پر اسرائیلی بمباری آج بھی جاری ہے۔
شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید جب کہ شہدا کی مجموعی تعداد 3000 تک پہنچ گئی اور 9600 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے واقعات کے علاوہ اسرائیل فلسطینیوں کو بھوک اور پیاس سے مارنے کے لیے پرعزم ہے۔ شدید محاصرے کی وجہ سے غزہ میں پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اقوام متحدہ سے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ دنیا انسانیت سے محروم ہوگئی ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو چلانے کے لیے صرف آج کا ایندھن رہ گیا ہے، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جارہے ہیں۔








