ہزاروں پرندوں کی اچانک موت

0
279

الینوائے:(ہاٹ لائن نیوز) امریکی شہر شکاگو میں شیشے کی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار کے قریب پرندے مر گئے۔

میک کارمک پلیس شمالی امریکہ کا سب سے بڑا کنونشن سنٹر ہے اور حال ہی میں اس کی موٹی شیشے کی دیواروں سے ٹکرانے سے کم از کم 1,000 چھوٹے پرندوں کی موت ہوئی ہے۔

شکاگو برڈ کولیشن مانیٹرز (سی بی سی ایم) کے مطابق، میک کارمک پلیس کے ارد گرد کم از کم 1,000 چھوٹے پرندوں کی لاشیں پائی گئیں، جن میں ٹینیسی واربلرز، ہرمیٹ تھروشس ، امریکن ووڈ کاکس شامل ہیں۔ یہ تمام پرندے عمارت کے شیشے کی شفاف دیواروں سے ٹکرانے کے بعد مر گئے کیونکہ انہوں نے شفاف سطح کو خالی جگہ سمجھ لیا تھا۔

سی بی سی ایم نے کہا کہ یہ تعداد ایک ہی دن میں کسی ایک عمارت سے پرندوں کی موت کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بدقسمتی سے مرنے والوں کی تعداد درحقیقت بہت زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے پرندے شدید زخمی ہونے کے بعد بھی اڑتے رہتے ہیں اور گھنٹوں بعد مر جاتے ہیں۔

Leave a reply