غزہ کی موجودہ صورت حال پر سعودی عرب کا بڑا بیان آ گیا

0
307

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتی ہے اور اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے خلاف فوجی تشدد بند کرے اور عالمی برادری انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ کو پانی اور خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے جب کہ فلسطین کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ بحران کو دھماکہ خیز بنا دے گا۔ اسرائیل بین الاقوامی قانون، روایات و ضوابط اور عرب امن فارمولے کی پابندی کرے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو آگے بڑھایا جائے۔

Leave a reply