موسمیاتی کانفرنس بے نتیجہ ختم، ممالک کے درمیان اختلافات برقرار

0
7
موسمیاتی کانفرنس بے نتیجہ ختم، ممالک کے درمیان اختلافات برقرار

اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP31 فوسل فیولز کے استعمال میں کمی اور موسمیاتی مالی معاونت کے معاملات پر اختلافات کے باعث کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی۔

ترکیے کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں متعدد ممالک نے ترکیے اور آسٹریلیا کی قیادت میں تیار کیے گئے حتمی مسودے پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے مسترد کردیا۔

کانفرنس کے دوران یورپی یونین سمیت کئی ممالک کا مؤقف تھا کہ مجوزہ دستاویز میں تیل، گیس اور کوئلے سمیت فوسل فیولز کو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی بنیادی وجوہات کے طور پر واضح طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

یورپی یونین نے مسودے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فوسل فیولز کے حوالے سے واضح لائحہ عمل کے بغیر عالمی حدت پر قابو پانے کی کوششیں مؤثر ثابت نہیں ہوسکتیں۔

دوسری جانب موسمیاتی مالی معاونت کے معاملے پر بھی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا، جس کے نتیجے میں کانفرنس کسی مشترکہ معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مذاکرات کے نتیجے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو افسوس ناک قرار دیا۔

Leave a reply