پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ؟ نئے صوبوں کے قیام پر اہم مشاورت

0
13
پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ؟ نئے صوبوں کے قیام پر اہم مشاورت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اہم فیصلے عوام کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں، کیونکہ یہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، امن و امان اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے کو مضبوط اور مقامی سطح پر بااختیار بنانا عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک کے سب سے اہم اسٹیک ہولڈر ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام محض انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا، طرز حکمرانی بہتر بنانا اور انتظامی امور کو مؤثر بنانا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معاملات میں عوامی خواہشات اور مفادات کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے اور فیصلے عوامی امنگوں کے مطابق کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Leave a reply