
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے۔ تازہ کمی کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اعدادوشمار کیمطابق فی تولہ سونے کے نرخ میں 3 ہزار7سوروپے کی کمی ہوئی، جب کہ 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 1سو72 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 8سو51 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی چمک ماند پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 727 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز بھی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی، جب فی تولہ نرخ 10 ہزار روپے کم ہوئے۔ تازہ کمی نے قیمت کو مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔
موجودہ نرخ ستمبر 2025 کے بعد کی کم ترین سطح قرار دیے جارہے ہیں، جس سے سونے کی مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے۔
بلند ترین قیمت سے ایک لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد کمی
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 29 جنوری کو پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا تھا۔
اب اس ریکارڈ سطح کے مقابلے میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 77 ہزار 626 روپے سستا ہوچکا ہے۔ یوں چند ماہ کے دوران قیمت میں تقریباً 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی گراوٹ کے اثرات
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ جنوری 2026 میں فی اونس قیمت 5 ہزار 379 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی، جو اب کم ہوکر 3 ہزار 727 ڈالر کے قریب آگئی ہے۔
دستیاب مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر سونے کی قدر میں تقریباً 9.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
عالمی قیمتوں میں اس مندی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی ظاہر ہورہے ہیں، جہاں سونے کے نرخ مسلسل کم ہورہے ہیں۔
اہم وضاحت: سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ممکن ہے۔ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو لین دین سے پہلے صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ معلوم کرنے چاہئیں۔









