علی رحمٰن خان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

0
14
علی رحمٰن خان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران اداکار نئے روپ میں دکھائی دیے۔ اس موقع پر انہوں نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کے لمبے بال ان کی شخصیت کو ایک منفرد انداز دے رہے تھے۔ تقریب میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

علی رحمٰن خان کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کے انداز پر دلچسپ تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کے نئے لک کا موازنہ ہالی ووڈ شخصیات سے کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں انہیں فلمی کردار جان وِک سے تشبیہ دی، جبکہ ایک دوسرے صارف کو ان کا حلیہ معروف موسیقار جان لینن جیسا محسوس ہوا۔

اداکار کے نئے انداز پر ہونے والے یہ تبصرے سوشل میڈیا پر خاصی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

Leave a reply