علی ظفر کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13 سال کم، حیران کن انکشاف

0
6
علی ظفر کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13 سال کم، حیران کن انکشاف

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی صحت اور فٹنس سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے امریکا میں ایک خصوصی ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تھا، جس کے نتائج کے مطابق ان کی حیاتیاتی عمر حقیقی عمر سے 13 سال کم ہے۔

گلوکار کے مطابق اس ٹیسٹ میں جسم کے خلیوں کی کیفیت کی بنیاد پر حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ نتائج سامنے آنے پر وہ خود بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش ان کی فٹنس برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اپنے دن کا آغاز مراقبے اور جسمانی ورزش سے کرتے ہیں جبکہ ذہنی سکون اور مثبت سوچ کو بھی اچھی صحت کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک ذہنی دباؤ اور منفی خیالات سے دور رہنا بھی جسمانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مراقبہ نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ انسان کی شخصیت اور ظاہری حالت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔

پوڈکاسٹ میں علی ظفر نے اپنے کولیسٹرول سے متعلق تجربہ بھی شیئر کیا۔ ان کے مطابق ایک وقت میں ان کا کولیسٹرول بڑھ گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی خوراک اور روزمرہ معمولات میں تبدیلی کی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے تقریباً 40 روز تک اپنے ترتیب دیے گئے غذائی منصوبے پر عمل کیا، جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی سامنے آئی۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ذریعے صحت پر پڑنے والے اثرات کو خود آزمانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کا شمار پاکستان کے مقبول گلوکاروں اور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ موسیقی کے علاوہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔

Leave a reply