پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

0
24
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کیمطابق پیٹرول کی نئی قیمت 3سو25 روپے فی لیٹر ہوگی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بدستور 3سو58 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائیگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر سے ہوگا، جس کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 3 روپے کا ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Leave a reply