اب واٹس ایپ پر شناخت بھی خفیہ، فون نمبر چھپانے کے لیے 4 نئے آپشنز تیار

0
22
اب واٹس ایپ پر شناخت بھی خفیہ، فون نمبر چھپانے کے لیے 4 نئے آپشنز تیار

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئے فیچر کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کون ان کا فون نمبر دیکھ سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کیمطابق اس نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں کیجا رہی ہے۔ یہ سہولت واٹسایپ کے یوزر نیم فیچر سےمنسلک ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر میں صارفین کو فون نمبر کی پرائیویسی کے لیے چار مختلف آپشنز فراہم کیے جائیں گے، جن میں ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ اور نو باڈی شامل ہیں۔

ان آپشنز کی مدد سے صارفین اپنی مرضی کے مطابق طے کرسکیں گے کہ کون ان کا فون نمبر دیکھ سکتا ہے اور کن افراد سے اسے پوشیدہ رکھا جائے۔

تاہم نئے پرائیویسی فیچر کے حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ جن افراد کے پاس پہلے سے کسی صارف کا فون نمبر موجود ہے، انہیں چیٹس اور کالز میں وہ نمبر بدستور دکھائی دے سکتا ہے۔ دوسری جانب یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے والے افراد سے نمبر چھپانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی بیٹا صارفین کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس کی باضابطہ دستیابی کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

Leave a reply