شاہ رخ خان نے 95 لاکھ روپے کا معاوضہ لینے سے انکار کیوں کیا؟ فلم ساز کا انکشاف

0
62
شاہ رخ خان نے 95 لاکھ روپے کا معاوضہ لینے سے انکار کیوں کیا؟ فلم ساز کا انکشاف

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پروفیشنل رویے اور فلم سازوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ معروف بھارتی فلم ساز کے سی بوکاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نے ایک فلم میں کام کرنے کے عوض اپنی باقی ماندہ 95 لاکھ روپے کی رقم وصول نہیں کی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کے سی بوکاڈیا نے بتایا کہ ماضی میں بالی وڈ کے کئی بڑے اداکار فلموں کی شوٹنگ کے دوران پروڈیوسرز پر اپنے ذاتی عملے کے اخراجات کا اضافی بوجھ نہیں ڈالتے تھے۔

فلم ساز کے مطابق امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت جیسے نامور اداکار اپنے عملے کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی پروڈیوسرز سے نہیں کرواتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اداکاروں کا رویہ فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ دوستانہ ہوتا تھا اور وہ سیٹ پر موجود افراد کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا بھی کھاتے تھے۔

شاہ رخ خان سے متعلق واقعہ بیان کرتے ہوئے کے سی بوکاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ کے لیے اداکار کو 2 کروڑ روپے معاوضے پر سائن کیا تھا، جس میں سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے تھے جبکہ 95 لاکھ روپے باقی تھے۔

فلم ساز کے مطابق شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے سے کہا کہ وہ فلم ساز کے لیے اپنے دل میں موجود احترام کی وجہ سے باقی ماندہ رقم وصول نہیں کرنا چاہتے۔

کے سی بوکاڈیا کے اس انکشاف نے شاہ رخ خان کے کیریئر سے جڑے ایک ایسے واقعے کو سامنے لایا ہے جو ان کے فلم سازوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات کی ایک مختلف جھلک پیش کرتا ہے۔

Leave a reply