ساڑھے 3 کروڑ کا سونا کہاں غائب ہوا؟ ڈاکوؤں کے فرار کی کہانی پراسرار ہوگئی

0
22
ساڑھے 3 کروڑ کا سونا کہاں غائب ہوا؟ ڈاکوؤں کے فرار کی کہانی پراسرار ہوگئی

سیالکوٹ: سمبڑیال کے علاقے جیٹھیکے میں دو نامعلوم افراد ایک سنار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث لوٹا گیا سونا واپس حاصل کرلیا گیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق واردات صبح تقریباً 4 بجے ہوئی، جب دو ملزمان گھر کے پچھلے حصے سے سیڑھی کے ذریعے اندر داخل ہوئے اور سونا لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر ملزمان ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے برآمد ہونے والا سونا مالک کے حوالے کردیا ہے، جبکہ شبہ کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply