فٹبال کی دنیا میں بھونچال! رونالڈو کے ایک اعلان نے کروڑوں مداحوں کو اداس کردیا

0
49
فٹبال کی دنیا میں بھونچال! رونالڈو کے ایک اعلان نے کروڑوں مداحوں کو اداس کردیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جس کے ساتھ ہی ان کے طویل انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

رونالڈو نے کم عمری میں پرتگال کی قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور تقریباً 23 سال تک بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے متعدد اعزازات اور ریکارڈ اپنے نام کیے۔

اس سے قبل اکتوبر میں نیشنز لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں شرکت کا موقع نہ ملنے پر رونالڈو ناراض ہوکر پرتگال کے ٹیم کیمپ سے چلے گئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں اور ٹیم کیمپ چھوڑنے پر وہ سزا کے مستحق ہیں۔

تاہم اب قومی ٹیم سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پرتگالی اسٹار کا بین الاقوامی سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران پرتگال کی جانب سے ریکارڈ انٹرنیشنل گول اسکور کیے اور عالمی فٹبال میں اپنی منفرد پہچان قائم کی۔ وہ پرتگال کی تاریخ کے کامیاب ترین اور مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

Leave a reply