
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سارہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر بھی دکھائیں اور بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کا مکمل چہرہ عوام کے سامنے لا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے 2020 میں شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام الیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے چھوٹی بیٹی کی تصاویر شیئر کیے جانے پر مداحوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








