
کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تین روزہ مسلسل کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔









