پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت ہے: وزیراعظم

0
17
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے معیشت، دفاعی ٹیکنالوجی اور جدید انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور عالمی سطح پر اپنا مقام مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی عزم کا اظہار ہے۔

Leave a reply