سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے، پی ٹی آئی کا فیصلہ

0
44
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے، پی ٹی آئی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل آفریدی ہی صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی بھی رہنما کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کا نام تجویز کرنے یا اس حوالے سے پہلے سے کیے گئے فیصلے میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس منعقد کرنے، تجاویز پیش کرنے اور اس حوالے سے بحث کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اس فیصلے کے بعد سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رہنے کی پوزیشن واضح ہوگئی ہے۔

Leave a reply