پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

0
17
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، جسکے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 4سوروپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ اسکی سابقہ قیمت 3سو99 روپے 82 پیسے تھی۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں:

– پیٹرول: 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر
– ہائی اسپیڈ ڈیزل: 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر

Leave a reply