یوٹیوب کا نیا فیچر متعارف، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے

0
19
یوٹیوب کا نیا فیچر متعارف، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی موبائل ایپ میں نئے ڈیزائن اور کسٹم فیڈز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صارفین کو اپنی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز تلاش کرنے اور دیکھنے میں مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے ڈیزائن کے تحت ایپ کے اوپری حصے کو سادہ بنایا گیا ہے، جس سے مختلف ویڈیو کیٹیگریز کے درمیان منتقل ہونا پہلے سے زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کسٹم فیڈز کا فیچر صارفین کو اپنی پسند کے موضوعات کے مطابق ویڈیوز ترتیب دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی دلچسپی کو الفاظ میں بیان کرکے مخصوص موضوع پر الگ ویڈیو فیڈ تیار کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اسمارٹ فونز کے اشتہارات، ٹیکنالوجی کی نئی مصنوعات یا کسی خاص نوعیت کی ویڈیوز دیکھنے کے خواہش مند افراد متعلقہ موضوع درج کرکے اپنی پسند کا مواد حاصل کر سکتے ہیں۔

کسٹم فیڈز کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ صارفین کو صرف پلیٹ فارم کی پہلے سے موجود موضوعاتی تجاویز تک محدود نہیں رہنا پڑے گا۔ متعلقہ موضوعات پر نئی ویڈیوز دستیاب ہونے کے ساتھ فیڈ میں مزید مواد بھی شامل ہو سکتا ہے۔

اس تبدیلی سے صارفین کو اپنی دلچسپی کے مطابق مواد دریافت کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ زیادہ ذاتی نوعیت اختیار کر سکے گا۔ تاہم، فیچرکی دستیابی اور عملی سہولت مختلف صارفین کیلیےمختلف ہوسکتی ہے۔

Leave a reply