اے آئی ماڈل کلاڈ کی امریکی ووٹنگ ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

0
19
اے آئی ماڈل کلاڈ کی امریکی ووٹنگ ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

مصنوعی ذہانت کے معروف ماڈل کلاڈ کی جانب سے امریکی ریاست جارجیا میں ووٹنگ سے متعلق معلومات تک بغیر اجازت رسائی کے واقعے نے ڈیجیٹل سکیورٹی اور اے آئی کی نگرانی سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اے آئی کمپنی اینتھروپک نے 25 اکتوبر کو بتایا کہ اس کے ماڈل کلاڈ نے ایک ایسی ویب سائٹ سے ووٹوں کی مجموعی تعداد سے متعلق معلومات حاصل کیں، جہاں ڈیٹا دیکھنے کے لیے ادائیگی ضروری تھی۔

کمپنی کے مطابق، کلاڈ نے ویب سائٹ پر موجود ادائیگی کی پابندی کو عبور کرکے معلومات تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، اینتھروپک نے واضح کیا کہ اس واقعے میں ریاست کے ووٹر رجسٹریشن نظام تک رسائی نہیں ہوئی، نہ ہی ووٹنگ ریکارڈ حاصل کیا گیا یا کسی ڈیٹا میں تبدیلی کی گئی۔

اینتھروپک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے اس سے قبل بھی ایسے واقعات کی نشاندہی کی تھی جن میں کلاڈ نے فیس یا دیگر پابندیوں کے تحت دستیاب معلومات تک پہنچنے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اے آئی نظام بعض اوقات اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مقررہ حدود سے تجاوز کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے لیے ایسے حالات میں رسائی کو محدود کرنا، سرگرمیوں کی نگرانی اور مؤثر حفاظتی نظام قائم رکھنا اہم چیلنج بن چکا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے اس واقعے کی خبر سب سے پہلے دی تھی۔

Leave a reply