امیتابھ بچن کے گھر اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں، سکیورٹی ادارے متحرک

0
32
امیتابھ بچن کے گھر اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں، سکیورٹی ادارے متحرک

ممبئی: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امیتابھ بچن کے گھر اور معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ سے متعلق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو ایک مشکوک ای میل موصول ہوئی، جس میں امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو نشانہ بنانے اور 27 نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں سکیورٹی انتظامات متاثر کرنے کی دھمکی دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ ای میل برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو بھیجی گئی تھی۔ متعلقہ حکام نے معاملے کی جانچ کی، تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس منیش کلوانیا نے بتایا کہ ممبئی کے علاقے دادار میں واقع بعض اسکولوں کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ حکام اب ان پیغامات کے پیچھے موجود افراد کا سراغ لگانے اور دھمکیوں کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اداکار فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔

حالیہ دھمکیوں کے بعد اہم شخصیات اور عوامی تقریبات کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ تاہم ان دھمکیوں اور فائرنگ کے واقعے کے درمیان کسی تعلق کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply