پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا ہوگیا

0
17
پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

Leave a reply