تھائی ملکہ سوتھیدا کا منفرد کارنامہ، مسافر طیارہ خود اڑا کر جاپان پہنچ گئیں

0
28
تھائی ملکہ سوتھیدا کا منفرد کارنامہ، مسافر طیارہ خود اڑا کر جاپان پہنچ گئیں

تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے اپنی پائلٹنگ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینکاک سے جاپان کے ہوکائیدو ایئرپورٹ تک شاہی بیڑے کا بوئنگ مسافر طیارہ خود اڑایا۔ وہ جاپان میں منعقد ہونے والی آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وہاں پہنچیں۔

اطلاعات کے مطابق ملکہ سوتھیدا نے تقریباً سات گھنٹے طویل پرواز کی قیادت کی اور بحفاظت جاپان پہنچیں۔ وہ انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن کی ویمنز گلوبل ایمبیسیڈر بھی ہیں اور خواتین کی آئس ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

جاپان پہنچنے کے بعد ملکہ نے خود گاڑی چلا کر ہوٹل کا رخ کیا، جس سے ان کی ڈرائیونگ اور ہوا بازی کی مہارت بھی نمایاں ہوئی۔

ملکہ سوتھیدا کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس ہے اور وہ مختلف اقسام کے طیارے اڑانے کا تقریباً 1,190 گھنٹے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس پرواز سے چند روز قبل، 8 اکتوبر 2026 کو، ملکہ نے سویڈن میں تیار کردہ جنگی طیارہ بھی تنہا اڑایا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہیں سپر سونک لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی حکمران ملکہ قرار دیا گیا۔

تھائی شاہی خاندان میں ہوا بازی سے دلچسپی پہلے بھی سامنے آتی رہی ہے۔ بیرون ملک دوروں کے دوران بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن عموماً طیارے کے کپتان اور ملکہ سوتھیدا معاون پائلٹ کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ملکہ کی جانب سے طویل بین الاقوامی پرواز کی قیادت ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

Leave a reply