سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب، 3 ماہ میں واپسی متوقع

0
24
سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری کامیاب، 3 ماہ میں واپسی متوقع

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کی سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں ہوئی، جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔
سعدیہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف کا سامنا کر رہی تھیں۔ سرجری کے بعد اب انہیں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بحالیِ صحت اور ری ہیب کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ اقبال کو مکمل فٹنس اور میدان میں واپسی کے لیے تقریباً تین ماہ درکار ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی حتمی واپسی کا فیصلہ ری ہیب اور فٹنس میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Leave a reply