مسٹربین کی 40 سال بعداسٹیج پرواپسی

0
0
مسٹربین کی 40 سال بعداسٹیج پرواپسی

لندن: دنیا بھر میں اپنے منفرد مزاحیہ کردار ’مسٹر بین‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے برطانوی اداکار روون اٹکنسن تقریباً چار دہائیوں بعد دوبارہ تھیٹر اسٹیج پر پرفارم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روون اٹکنسن لندن کے ویسٹ اینڈ میں ایک نئے کامیڈی اسکیچ شو کا حصہ بنیں گے، جس میں تازہ مزاحیہ مواد کے ساتھ ان کے مقبول کردار اور پرانے مشہور خاکے بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ خصوصی شو آئندہ سال گلیان لین تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ روون اٹکنسن اس منصوبے کے لیے ’بلیک ایڈر‘ کے معروف مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن کے علاوہ موسیقار ہاورڈ گوڈال کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے۔

منتظمین کے مطابق شو کی محدود مدت کے دوران روون اٹکنسن مجموعی طور پر 30 پرفارمنسز دیں گے۔ اسٹیج شو 8 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

روون اٹکنسن کی اسٹیج پر واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ طویل عرصے بعد انہیں براہِ راست تھیٹر میں اپنے مزاحیہ فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکے گا۔

Leave a reply