
ملک میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مہنگائی میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پیاز کی قیمت میں 29.17 فیصد، گندم میں 3.86 فیصد، بیسن میں 2.74 فیصد، بجلی کے نرخوں میں 15.28 فیصد، فیول میں 10.76 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 5.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں بھی 0.98 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب بعض اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، سبزیاں 1.49 فیصد، چینی 0.88 فیصد، پھل 0.32 فیصد جبکہ کتب کی قیمتوں میں 0.60 فیصد کمی ہوئی۔









