
اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پرواز کے دوران ایک انجن میں خرابی پیدا ہونیکے باعث مشن کو مقررہ وقت سےپہلے ختم کرناپڑا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع اسپیس ایکس کے اسٹاربیس لانچ کمپلیکس سے پرواز کی۔
مشن کے دوران اسٹار شپ نے نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں پہنچائے اور انہیں مدار میں تعینات کیا۔ تاہم ایک انجن میں تکنیکی مسئلہ سامنے آنے کے بعد پرواز کا دورانیہ کم کردیا گیا۔
ابتدائی منصوبے کے تحت مشن تقریباً 10 گھنٹے جاری رہنا تھا، لیکن انجن کی خرابی کے باعث اسے تقریباً 3 گھنٹے بعد ختم کردیا گیا۔
یہ پرواز 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی۔ کامیاب مداری پرواز کو اسپیس ایکس کے اسٹار شپ پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








