ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون

0
19
ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ ان کے کیریئر میں پہلی بار ہے کہ وہ مختصر فارمیٹ کے عالمی بولرز میں سرفہرست آئے ہیں۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، شاہد آفریدی اور عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ راشد خان گزشتہ چھ ماہ سے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود تھے۔

تازہ رینکنگ میں پاکستان کے محمد نواز آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجے تنزلی کے بعد 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے 47 درجے ترقی کی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ ہی کے لیام ڈاسن 12 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے اکشر پٹیل نے بھی 12 درجے ترقی کی اور اب وہ 15ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے ول جیکس تین درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a reply