پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

0
15
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق 23 ستمبر سے 5 اکتوبر 2026 تک رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

حکم نامے کے تحت عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے اور اس کی نمائش کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی شخص کو غیرقانونی اجتماع میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply