پیٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں کمی، نئی قیمتیں جاری

0
26
پیٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں کمی، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply