
اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے پر آگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 40 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کے نرخ میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 6 ہزار 802 روپے پر برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔







