غزہ جنگ پر بنی ’نازا‘ نے وینس فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز اپنے نام کرلیا

0
8
غزہ جنگ پر بنی ’نازا‘ نے وینس فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز اپنے نام کرلیا

غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوج کے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام سے متعلق بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ (NAZA) نے وینس فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری ایوارڈ حاصل کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام اور فوجی اہلکاروں کی گواہیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وینس فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہو کر فلم کے خالقین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فلم سازوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق سامنے آنے والی گواہیوں اور معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل ہو۔
دوسری جانب فیسٹیول میں ’وومن اَن نون‘ (Woman Unknown) نے گولڈن لائن ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ ڈینش اداکارہ میتھلڈے ایرسل کو بہترین اداکارہ اور جان مالکووچ کو بہترین اداکار کا اعزاز دیا گیا۔

Leave a reply