پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

0
21
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز کے لیے کاروباری معاملات چلانا مشکل ہو رہا ہے، اس لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل ہونا قابل قبول نہیں۔ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی گئی تھی، جبکہ حکومت نے مسائل کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت کی جانب سے لیے گئے 40 دن کی مدت آئندہ ہفتے مکمل ہو رہی ہے۔ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ادھر جماعت اسلامی نے بھی پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

Leave a reply