ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کردی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

0
20
ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کردی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے یمن کے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کی درخواست پر مثبت ردعمل نہیں دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق بحیرۂ احمر میں حوثیوں سے بڑھتے خطرے کے معاملے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حوثیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی درخواست کے باوجود حوثیوں کے خلاف فوری کارروائی سے گریز کیا۔

ایکسیوس کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی فوجی اور سول حکام سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی ہنگامی نوعیت کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے اور وائٹ ہاؤس نے ان رابطوں اور ٹرمپ کے مؤقف سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں حوثی گروپ انصاراللہ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Leave a reply