آئی پی پیز پر انحصار کم کرنے کے دعوے، طویل المدتی معاہدوں نے سوالات اٹھا دیے

0
13
آئی پی پیز پر انحصار کم کرنے کے دعوے، طویل المدتی معاہدوں نے سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد: آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت کے دعوؤں کے برعکس بعض پاور کمپنیوں کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کا سلسلہ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق مختلف آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی مدت 30 سے 40 سال تک ہے، جس سے ان معاہدوں کی طویل المدتی نوعیت واضح ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے بھی 2025 کے دوران چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے۔ ان معاہدوں میں جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ بھی شامل ہے۔

جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو معاہدہ طے پایا، جس کی مدت 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پاور منصوبوں کے معاہدوں کی مدت اور ان کے نافذ العمل رہنے کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، جن سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی پی پیز پر انحصار کم کرنے کی پالیسی کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کا تسلسل کس طرح مطابقت رکھتا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور بجلی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات کا مؤقف اختیار کیا جاتا رہا ہے، تاہم نئے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس پالیسی کے عملی اثرات پر بحث مزید اہم ہوگئی ہے۔

Leave a reply