امریکی حملوں کے بعد دبئی ایئرپورٹ کی پروازوں میں نمایاں کمی

0
31
امریکی حملوں کے بعد دبئی ایئرپورٹ کی پروازوں میں نمایاں کمی

دبئی: ایران پر امریکا کے تازہ فضائی حملوں کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کا معمول ایک بار پھر متاثر ہوگیا، جس کے باعث روزانہ آپریٹ ہونے والی پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جنگ سے قبل دبئی ایئرپورٹ سے روزانہ اوسطاً تقریباً 1250 پروازیں چلتی تھیں، جبکہ حالیہ ہفتے یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 1050 رہ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بعض دنوں میں پروازوں کی تعداد 1090 تک بھی پہنچی، تاہم ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد فضائی آپریشن مزید متاثر ہوا اور روزانہ تقریباً 100 پروازوں کی کمی سامنے آئی۔

دستیاب شیڈول کے مطابق 31 اگست کو دبئی ایئرپورٹ کے لیے 945، یکم ستمبر کو 984 جبکہ 2 ستمبر کو 985 پروازیں شیڈول ہوئیں۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی راستوں اور پروازوں کے نظام میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے فضائی مرکز کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Leave a reply