نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی

0
26
نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی

نیپال میں آنے والے شدید سیلاب اور گلیشیئر ٹوٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی، جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

امدادی اداروں نے متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹرز، بھاری مشینری اور ایکسیویٹرز کی مدد سے ملبے میں دبے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تباہ شدہ ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سیکڑوں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 4000 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

چین، بھارت اور نیپال کی امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں تک رسائی بحال کرنے کے لیے عارضی پل بھی قائم کیے ہیں، جبکہ سرنگوں میں پھنسے تقریباً 300 مزدوروں کو نکالنے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے۔

یہ قدرتی آفت 26 اگست کو اس وقت پیش آئی جب گلیشیئر ٹوٹنے سے برف، چٹانوں اور کیچڑ پر مشتمل ایک بڑا ریلا نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں داخل ہوا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق سیلاب اور ملبے کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں تقریباً 22 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہوچکا ہے، جس میں مٹی، چٹانیں اور تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ شامل ہے۔

Leave a reply