پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

0
22
پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد نے پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت اور تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر موجود نامناسب اور نقصان دہ مواد کم عمر بچوں کی ذہنی صحت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف سماجی اور نفسیاتی خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔

متن کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قرارداد میں پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مؤثر نظام متعارف کرانے کے اقدامات کرے۔

Leave a reply