اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

0
22
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے نظام کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہ نرخ 25.84 ڈالر تھا۔

اسی طرح سوئی سدرن کے نظام کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی، جبکہ سابقہ نرخ 25.08 ڈالر تھا۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں یہ کمی عالمی توانائی مارکیٹ کے رجحانات اور درآمدی لاگت میں تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

نرخوں میں کمی سے ایل این جی استعمال کرنے والے صنعتی اداروں، پاور پلانٹس، کھاد ساز کارخانوں اور سی این جی شعبے کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے نتیجے میں صنعتی پیداوار اور مجموعی کاروباری سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply