
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر آگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔









