
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 24 سے 28 اگست تک قیام کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی حکومت کے اہم عہدیداروں اور عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کے معاملے پر گفتگو کریں گے۔
اسحاق ڈار دورے کے دوران دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔








