موسم کا نیا رخ سامنے آگیا، کئی علاقوں کے لیے اہم پیشگوئی

0
13
موسم کا نیا رخ سامنے آگیا، کئی علاقوں کے لیے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آئندہ موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کردی۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
کراچی میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، زیارت، مستونگ اور ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ نصیرآباد، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں بھی بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply