انسان نما روبوٹ کا آٹا گوندھنے کا انوکھا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

چین کی ایک بیکری میں انسان نما روبوٹ کی آٹا گوندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ ہاتھوں کی مدد سے تیزی اور مہارت کے ساتھ آٹا گوندھ رہا ہے۔ اس منفرد انداز نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جبکہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین دیکھ اور شیئر کر رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے روبوٹ کی صلاحیت کو سراہا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیکریوں میں بڑی مقدار میں آٹا گوندھنے جیسے محنت طلب کام میں ایسی ٹیکنالوجی کارکنوں کی مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
انسان نما روبوٹس کی ٹیکنالوجی میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں پیش رفت دیکھی گئی ہے اور یہ روبوٹس مختلف شعبوں میں انسانی کاموں میں معاونت کرتے نظر آرہے ہیں۔









