سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی اسپتال منتقل کرنیکا حکم

0
8
سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی اسپتال منتقل کرنیکا حکم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں آج ہی شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی موجود ہوں گی، جبکہ علاج اور طبی اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ عدالت نے ان کے علاج کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں ہی رہیں گے تاکہ ان کے طبی معائنے اور علاج کا عمل مکمل کیا جاسکے۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے اسپتال کے باہر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے واضح کیا کہ اسپتال آنے والے عام مریضوں کو کسی قسم کی دشواری یا خلل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی اور کارکنوں کا ہجوم بھی جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

وفاقی حکومت نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکومت کا اعتراض بھی اپنے حکم نامے کا حصہ بنا دیا۔

Leave a reply