4دن کی تیاری میں سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے دعوے پر اداکارہ امینا خان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

0
23
4دن کی تیاری میں سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے دعوے پر اداکارہ امینا خان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

اداکارہ، ہدایتکارہ اور سماجی کارکن امینا خان کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں کیے گئے دعوے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں امینا خان نے بتایا کہ انہوں نے نوجوانی میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا۔ ان کے مطابق اس وقت وہ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس کے باعث انہیں امتحان کی تیاری کے لیے صرف چار دن ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے امتحان کے تمام مطلوبہ پرچے دیے اور کامیابی حاصل کی، تاہم بعد میں سرکاری ملازمت اختیار کرنے کے بجائے شوبز کی دنیا میں اپنا کیریئر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اس دعوے پر سوالات اٹھائے۔ بعض افراد نے طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین نے سی ایس ایس امتحان کے طریقۂ کار اور پرچوں کی تعداد سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا۔

تاحال امینا خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردِعمل یا اٹھائے گئے سوالات پر کوئی مزید وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

Leave a reply