ہاٹ لائن نیوز: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواستیں مسترد کردی ۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دئیے۔ جبکہ دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ ملزمان پر تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے ۔