سابق خاتون اول کی گرفتاری کا امکان

0
74

 

ہاٹ لائن نیوز: پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مستقبل قریب میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کچھ ’شواہد‘ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، اگر ان شواہد کی تصدیق ہو گئی تو بشریٰ بی بی نیب کی ملزمہ بن جائیں گی اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ شواہد بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر ملنے والی رقم کے لین دین سے منسلک بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا، نیب نے توشہ خانہ اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے منسلک £190 ملین کیس کی تحقیقات بھی تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ان کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

Leave a reply