متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزے معطل کر دئیے
ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات نے غیرہنرمند پاکستانیوں کو ورک ویزے کااجراء عارضی طور پر روک دیا ہے۔
پاکستان اوورسیز پروموٹرز نے یواےای کی جانب سے عائد پابندی کی تصدیق کرتےہوئےاسے پاکستان سے ملازمت کے متلاشیوں کیلیے بری خبر قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے اوورسیز پاکستانی پروموٹر عدنان پراچہ کاکہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ پابندی عائد کی ہے جبکہ نئی پالیسی کی وجہ سے ملازمتوں کی درخواستیں مسترد ہورہی ہیں اور پاکستانی محنت کش طبقہ اس نئی پالیسی سےشدید متاثرہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر ماہانہ 450 ملین ڈالر سے زیادہ ہے ، عدنان پراچہ نے کہا ہےکہ کام کیلیے یواےای جانےپرپابندی سےپاکستان کو بھی بہت نقصان ہوگا۔